شاہین باغ کی خواتین کو ایک اور لڑائی لڑنے ہوگی جس کی ہدایت ہمارا دین اسلام دیتا ہے۔ ویڈیو

,

   

دہلی کا شاہین باغ دہلی کے اسمبلی الیکشن کا سب سے اہم موضوع بن گیاہے‘ وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری تک سب کے سب شاہین باغ کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

کئی مرکزی وزراء‘ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور دہلی کے اراکین اسمبلی ایک کے بعد دوسرا کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان شاہین باغ کے متعلق دے رہے ہیں۔

مگر شاہین باغ میں دلو ں سے دلوں کو ملانے کی مہم مسکراتے ہوئے شروع کی گئی ہے۔

شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ہر چاہے اس کا تعلق پڑوسی ملک سے ہویا ہندوستان سے اگر ظلم وزیادتیوں کاشکار ہے تو اس کی مدد کے لئے وہ سب سے پہلے اپنے ہاتھ آگے بڑھائیں گے۔

اس بات کا عہد شاہین باغ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے خواتین سے لیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں پچھلے51دنوں سے خواتین کی کثیرتعداد احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر جیسے کالے قوانین سے دستبرداری اختیار کرے۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں