حیدرآباد ۔ یکم فروری(سیاست نیوز) حکومت نے 27 رجب کو شب معراج کی اختیاری تعطیل کا اعلان کیا ۔ سرکاری کیلنڈر کے مطابق 8 فروری شب معراج کو اختیاری تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا گیا اور یہ عام تعطیل کے زمرہ میں نہیں ہے۔ مسلمانوں کی جانب سے شب معراج میں خصوصی عبادتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے کیونکہ یہ رات حضور اکرم ؐ کے سفر معراج کی رات ہے۔ حکومت نے 8 فروری کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا لیکن اقلیتی تعلیمی اداروں میں شب معراج کے دوسرے دن عام تعطیل دی جاتی ہے۔ فروری میں تین اختیاری تعطیلات ہیں جن میں شب معراج ، شب برت اور سری پنجمی شامل ہیں۔ 1