انہوں نے یہ بھی کہاکہ بعض لیڈران نے این سی پی چھوڑا ہے اور ایک ”مختلف سیاسی موقف اختیار کیاہے“ مگر اسکو ایک تقسیم کانام نہیں دیاجاسکتا ہے۔
پونا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) سربراہ شرد پوار نے جمعہ کے روزاس بات کا استدلال پیش کیاکہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے او رمہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار پارٹی کے لیڈر کے طورپربرقرار رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ بعض لیڈران نے این سی پی چھوڑا ہے اور ایک ”مختلف سیاسی موقف اختیار کیاہے“ مگر اسکو ایک تقسیم کانام نہیں دیاجاسکتا ہے۔پارٹی کی سینئر لیڈر اور کارگذار صدراور شرد پوار کی بیٹی سوپریا سولے کی جانب سے اجیت پوار کو پارٹی کا سینئر لیڈر او رکن اسمبلی قراردینے کے ایک روز ضلع پونے میں اپنے آبائی شہر بارہ متی میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے شرد پوار نے یہ بات کہی ہے۔
جمعرات کے روز این سی پی کی بارہ متی ایم پی سولے نے رپورٹرس کو بتایاکہ”اب وہ(اجیت پوار)نے پارٹی کے خلاف ایک موقف اختیار کیاہے اور ہم نے اسمبلی اسپیکر سے شکایت کی ہے اور ہم اس جواب کا انتظارکررہے ہیں“۔
جو سولے کے اس بیان کے بارے میں پوچھاگیاکہ این سی پی میں کوئی تقسیم نہیں ہے اور اجیت پوار پارٹی لیڈر ہیں‘ شرد پوار نے کہاکہ ”جی ہاں اس پر کوئی سوال کی گنجائش نہیں ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ این سی پی میں تقسیم ہے؟ اجیت پوار ہمارے لیڈر ہیں اس پر کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ایک سیاسی جماعت میں تقسیم کا کیامطلب؟ایک پارٹی میں ایک بڑجا گروپ قومی سطح پر علیحدہ ہوتا ہے تو تقسیم رونما ہوتی ہے۔
مگر ایسی کوئی چیز یہاں پر نہیں ہوئی ہے۔ کچھ لوگوں نے پارٹی چھوڑا ہے۔
بعض نے الگ موقف اختیار کیاہے۔جمہوریت میں فیصلہ لینے کااختیار حاصل ہے“اجیت پوار اور این سی پی کے اٹھ اراکین اسمبلی نے یکناتھ شنڈے کی زیرقیادت شیوسینا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت میں 2جولائی کے روز شمولیت اختیار کی ہے