ورنگل ۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ورنگل کی حیثیت سے پراونیا نے جائزہ حاصل کرلیا۔ پراونیا 2016بیاچ سے تعلق رکھنے والی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔گریٹر میونسپل کارپوریشن ورنگل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پروانیا کو ضلع کلکٹر ورنگل کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری شانتا کماری نے احکامات جاری کئے ہیں۔پراونیا نے دفتر کلکٹریٹ پہنچ کر موجودہ کلکٹر ڈاکٹر بی گوپی سے جائزہ حاصل کرلیا۔گریٹر ورنگل مونسپل کارپوریشن ایڈیشنل کمشنر انیس الرشید جی ڈبلیوایم سی ، پی آر آؤ محمد ایوب وہ دیگر نے ضلعی کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوے مبارکباد پیش کی ۔