ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریہا چکرابرتی نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ متوفی اداکار کی موت کے معاملے کی سی بی ائی سے جانچ کرائیں۔
ششانت سنگھ راجپوت کی نعش 14جون کے روز ان کے گھر سے دستیاب ہوئی تھی‘ ان کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پھانسی پر لٹکنے کے سبب دم گھٹنے سے موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ ریہا نے لکھا کہ ”قابل احترام امیت شاہ سر‘ میں ششانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریہا چکرابرتی ہوں‘ان کی اچانک موت کو اب ایک ماہ کا وقت گذر گیاہے۔
میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کی سی بی ائی جانچ کرائی جائے۔صرف میں ہی سمجھ سکتی ہوں کہ کس دباؤ میں ششانت سنگھ نے یہ انتہائی قدم اٹھایاہے۔آپ کی مرہون منت ریہا چکربراتی‘ ستیا مے وجیتے“۔
سی بی ائی جانچ کا مطالبہ
جب سے مذکورہ اداکار کی موت ہوئی ہے کئی سیاسی قائدین‘ معروف شخصیتیں اور مداح اس کیس کی سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
فی الحال اس کیس کی تحقیقات ممبئی پولیس کررہی ہے