حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم 1445 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوا ۔ شہر حیدرآباد میں مطلع صاف تھا چاند نظر نہیں آیا ونیز اسی طرح ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 11 فروری یکشنبہ 30 رجب المرجب ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید شیخین احمد شطاری قادری کامل پاشاہ ، مولانا مشہود احمد قادری و جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔
شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ۔ لہذا 11 فروری 2024 ء بروز اتوار 30 رجب المرجب 1445 ھ ہوگی اور 12 فبروری بروز پیر یکم شعبان المعظم 1445 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔۔