شہر نظام آباد کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات

   


ریاستی وزیر پرشانت ریڈی، ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی کا معلوماتی دورہ کھمم

نظام آباد ۔ 6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے ایک ہفتہ قبل حیدرآباد میں ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، رکن اسمبلی گنیش گپتا ، ضلع کلکٹر و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہوئے اجلاس میں کھمم میں میونسپل کارپوریشن کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ایک معلوماتی و تحقیقی دورہ کرنے کی عہدیداروں ، کلکٹرکو ہدایت دی تھی ۔ جس پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کے ہمراہ مئیر نیتو کرن ، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، اڈیشنل کلکٹر چترا مشراو دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کھمم کا دورہ کیا ۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد شہر نظام آباد کی آبادی میں اضافہ اور شہر کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 100 کروڑروپئے کی منظوری کے بعد کھمم کے طرز پر نظام آباد کی ترقی کرنے کی چیف منسٹر کی ہدایت پر دو روزہ دورہ کے موقع پر کھمم آئی ٹی ہب ، بس اسٹانڈ ، ٹینک بنڈ اور شمشان گھاٹ و دیگر چیزوں کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے عہدیداروں سے اور ضلع کلکٹر کھمم گوتم میونسپل کمشنر آدرش سوڈا چیرمین وجئے و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے ان علاقوں کا دورہ کیا گیا ۔ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھمم کی ترقی اور آئی ٹی ہب کا قیام عمل میں لاتے ہوئے روزگار کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اور شہر کی ترقی کیلئے انجام دئیے جانے والے جدید دور میں تفصیلی طورپر جائزہ لیا گیا ۔ مسٹر گنیش گپتا نے بتایا کہ شہر کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے یہ معلوماتی دورہ کیا جارہا ہے تاکہ نظام آباد کی ترقی کیلئے مزید بہتر طور پرانجام دیا جاسکے ۔