شہر کے اطراف تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کیلئے 2679 کروڑ کی منظوری

   

سکریٹری ہیلت مرتضیٰ علی رضوی کے احکامات
حیدرآباد۔21 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں ایل بی نگر ، الوال اور صنعت نگر میں تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کئے ہیں۔ سکریٹری محکمہ صحت سید علی ، مرتضیٰ رضوی نے آج جی او ایم ایس 41 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ انجنیئر انچیف آر اینڈ بی نے تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کیلئے تخمینہ داخل کیا ہے جس کے تحت جملہ 2679 کروڑ کے خرچ کا منصوبہ ہے۔ ایل پی نگر ضلع رنگا ریڈی میں تعمیر کئے جانے والے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے لئے 900 کروڑ خرچ کئے جائیں گے جبکہ صنعت نگر اور الوال کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس پر علی الترتیب 882 کروڑ اور 897 کروڑ کا خرچ آئے گا۔ حکومت نے 2679 کروڑ کی انتظامی منظوری کا فیصلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ انجنیئر انچیف آر اینڈ بی کو تعمیری کاموں کے سلسلہ میں ٹنڈرس طلب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مینجنگ ڈائرکٹر ڈائرکٹر اسٹیٹ میڈیکل سرویسس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن تعمیری کاموں کے سلسلہ میں ضروری قدم اٹھائیں گے ۔ ر