شہر کے بعض علاقوں میں آج پانی کی سربراہی مسدود رہے گی

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) صفدر نگر میں ایم ایس لائن کے لکیج کے مرمتی کام کے باعث اتوار کی صبح 6 بجے سے پیر کو صبح 6 بجے تک مندرجہ ذیل علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔ اس میں ایس پی آر ہلز سیکشن کے تحت جیئونت نگر، سنیل نگر، ویکر سیکشنس، بورابنڈہ سیکشن کے تحت مہاتما نگر، ونائیک نگر، حبیب فاطمہ نگر فیز 1 اور فیز 2، اندرا نگر، ٹی انجیا نگر، باباسیلانی نگر، بھرت نگر، گائیتری نگر سیکشن کے تحت اولڈ اینڈ نیو اللہ پور، سنٹرل اللہ پور، شیوا بستی، عزیزنگر، معراج نگر، پدماوتی نگر، گائیتری نگر، تلسی نگر، ویویوکانند نگر، پاروتھ نگر۔ موتی نگر سیکشن کے تحت راماراؤ نگر، ہری نگر، شیواجی نگر، آر کے سوسائٹی، رادھا کرشنا نگر، کے ایس نگر، رانا پرتاپ نگر، گنیش نگر علاقوں میں پانی کی سربراہی مسدود رہے گی۔