حیدرآباد ۔ یکم فروری(سیاست نیوز) شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ذریعہ گرما کی امکانی آمد کی نشانیاں دیکھی جارہی ہے۔ موسم سرما کے اختتامی مراحل میں کئی علاقوں میں اعظم ترین درجہ حرارت 34 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو موسم گرما کی آمد کا اشارہ ہے۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں رات میں درجہ حرارت میں کمی اور دن میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے ایسے علاقوں کی فہرست جاری ہے جہاں کل درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر آباد میں 34.9 ڈگری ، گولکنڈہ 34 ، خیریت آباد 35.1 ، آصف نگر 34.6 ، شیخ پیٹ 24.8 ، مونڈا مارکٹ 34.5 ، چارمینار 34.7 اور امیر پیٹ میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے موسم گرما کا عملاً آغاز ہوجاتا ہے اور مارچ تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ گزشتہ چند دنوں سے شہر کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 17 تا 19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسم سرما میں رات کے وقت درجہ حرارت 13 تا 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ 1