حیدرآباد۔15 دسمبر۔(یواین آئی) شہرحیدرآباد کے آسمان پر شہاب ثاقب نظرآئے ۔ان شہاب ثاقب کے آسمان پر غروب آفتاب کے بعد نظرآنے کا سلسلہ اس ماہ کی 17تاریخ تک جاری رہیگا۔ پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگھونندن راؤ نے یواین آئی کو بتایا کہ انٹرنیشنل میٹور آرگنائزیشن کے مطابق واضح تاریک آسمان پر زیادہ سے زیادہ 150 شہاب ثاقب نظرآئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آسمان پر 9بجے شب واضح طورپر یہ شہاب ثاقب نظرآرہے ہیں۔یہ شہاب ثاقب سادہ آنکھ سے نظرآرہے ہیں تاہم ان کا مشاہدہ مختلف عوامل بشمول موسم اور فلکیاتی حالات پر منحصر ہے ۔