شہریت ترمیمی بل کیلئے وی ایچ پی کا ’سنسد سمپرک ابھیان ‘

   

کولکاتا۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد نے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی بل کی منظوری کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے مہم کا آغاز کررہی ہے جس کا مقصد ارکان پارلیمنٹ خصوصی طور پر ترنمول کانگریس کے ارکان کو شہریت ترمیمی بل کیلئے راضی کرنا ہے جوکہ مجوزہ قانون سازی کے خلاف ہے۔ وی ایچ پی کے قومی اسسٹنٹ سکریٹری سچندرن ناتھ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وی ایچ پی قیادت نے دہلی میں 25 نومبر تا 13 ڈسمبر تک جبکہ سرمائی اجلاس کی وجہ سے دونوں ایوان کے ارکان پارلیمنٹ دہلی میں موجود ہوں گے ’’سنسد سمپرک ابھیان‘‘ مہم چلانے فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریت ترمیمی بل کی کامیابی کیلئے انہیں رضامند کیا جائے۔ انہوں بتایا کہ وی ایچ کے رضاکار پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیںجو اس مہم میں حصہ لیں گے۔ یہ رضاکار دہلی میں ارکان پارلیمنٹس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس بل کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور انہیں اس بل کی حمایت کرنے کیلئے راضی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ارکان پارلیمنٹ کو اپنے پارٹی خطوط سے اٹھ کر اس بل کیلئے حمایت کرنے کیلئے راغب کرنا ہے اور سی اے بی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے استحصال کے بارے میں ادا کرنا ہے۔ سنگھ نے مزید کہاکہ اس موقع پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے بارے میں بھی شعور بیداری مہم چلائی جائے گی جس کے بارے میں حال ہی میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ پر ہم خصوصی طور پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ کسی بھی حال شریعت ترمیمی بل کی حمایت کریں۔ چونکہ یہ ارکان پارلیمنٹ اقلیتی ووٹ بینک کیلئے اس بل کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔