ممبئی، 2 ستمبر (یو این آئی) بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازاروں میں چہارشنبہ کو فروخت حاوی رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس 374 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس تقریباً 473 پوائنٹس ٹوٹ کر 76,471.32 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 800 پوائنٹس سے زیادہ لڑھکتے ہوئے 76,136 پوائنٹس تک اتر گیا۔ کاروبار کے خاتمے پر یہ 373.83 پوائنٹس (0.49 فیصد) نیچے 76,570.35 پوائنٹس پر رہا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۔50 انڈیکس بھی 141.35 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد نیچے 23,914.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دونوں اہم انڈیکسوں کا یہ 24 جولائی کے بعد کا نچلا ترین سطح ہے ۔