صدر اردغان کی حماس کے وفد سے ملاقات

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے دارالحکومت انقرہ میں حماس شوریٰ اسمبلی کے سربراہ محمد درویش اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ غزّہ پٹّی میں، اسرائیلی حملوں کے خلاف، حماس کی 471 روزہ جدوجہد نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمت کی روح زندہ رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، غزہ کے حقائق کو بیان کرنا اور غزہ کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گا۔اردغان نے 19 جنوری کو نافذ ہونے والی فائر بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے کامیابی سے مکمل ہونے کی بھی تمّنا ظاہر کی ہے۔

اسرائیل کے جنوبی لبنان کے علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری
بیروت : جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔اس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سْرشہر سے منسلک موضع مجدل سلام میں لبنانی باشندوں کو نشانہ بنائے جانے والے اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔وزارت نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملوں میں 36 افراد زخمی ہوئے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ یارون قصبے کے رہائشی اپنی رہائش گاہوں کو لوٹنے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جبکہ زوطار قصبے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔