نیویارک : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان کی اہلیہ امینہ اردغان نے اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی 29ویں کانفرنس (COP29) میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی ۔ملاقات میں امینہ اردغان کی زیرِ سرپرستی شروع کیے گئے “صفر کچرا منصوبے” سے متعلقہ کاروائیوںسمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ملاقات میں خاتونِ اوّل امینہ اردغان نے گوٹیرس کو اپنی زیرِ صدارت مصروفِ عمل “اقوامِ متحدہ کی صفر کچرا اعلیٰ سطحی شخصیات مشاورتی کونسل” کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا ہے۔امینہ اردغان نے سوشل میڈیا سے ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے، عالمی موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے، گوٹیرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیاہے۔