اندور: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دو روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے اندور پہنچ گئیں، وہ یہاں مرگنیانی سنٹر پہنچ کرریاست کے دستکاری اور قبائلی فنکاروں سے ملاقات کی۔صدر جمہوریہ مرمو کا گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مرگنیانی میں خیرمقدم کیا۔ گونڈی دیوار کی پینٹر درگا ویام نے صدر کو اپنی پینٹنگ پیش کی۔ جھابوا کے پرمار جوڑے نے صدر کو اپنی مشہور جھبوا کی گڑیا اور قبائلی نشان پیش کیا۔