صدرجمہوریہ کا 28دسمبر کو بھدراچلم کا دورہ

   

حیدرآباد20 دسمبر(یواین آئی) سرمائی تعطیلات منانے کے حصہ کے طورپر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 26دسمبر کو حیدرآباد آئیں گی جبکہ 28دسمبر کو بھدراچلم کا دورہ کریں گی جس کیلئے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔مرمو، راما چندرامشن کے بانی رام چندرکی 150ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کریں گے ۔ بھدرادری کوتہ گوڑم کے کلکٹر سدیپ نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کوتہ گوڑم کے پیش نظرانہوں نے کلکٹریٹ میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ صدر جمہوریہ کا ضلع میں آنا فخر کی بات ہے ۔انہوں نے صدر کے دورہ کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔بعد ازاں کلکٹر اور ایس پی ڈاکٹر ونیت نے بھدراچلم کے انتظامات کا معائنہ کیااور عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔