صدرجمہوریہ ہنددروپدی مرمو اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر

   

بھونیشور: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو بھونیشور پہنچیں۔ صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مرمو کا اوڈیشہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیش لال، وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک اور دیگر حکام نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدرجمہوریہ ، بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد بھگوان جگن ناتھ، ان کے بڑے بھائی بلدیو اور بہن دیوی سبھدرا کے درشن کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پوری کیلئے روانہ ہوئے ۔