ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جمعرات کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے اقوام متحدہ کے ایک ملازم کو وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔ یہ ملازم اردن میں مزید علاج سے گزرے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈی جی نے ایک پوسٹ میں ایک تصویر جس میں وہ جہاز پر بیٹھے ہوئے اور زخمی شخص کو دیکھ رہے تھے کے ساتھ لکھا کہ شہریوں پر حملے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے رکنا چاہیں۔ وہ ہدف نہیں ہیں۔ واضح رہے گیبریئس ہوائی اڈے پر نکلنے کا انتظار کر رہے تھے جب اسرائیل کا فضائی حملہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ یو این کا ملازم شدید زخمی ہے۔ گیبریئس نے اطلاع دی کہ وہ اور اقوام متحدہ کا ملازم اب اردن میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی شخص کی مزید علاج کے لیے نکالے جانے سے قبل کامیاب سرجری کی گئی۔