صومالیہ میں تین علحدہ خودکش حملے، 12 افراد ہلاک

   

موغادیشو : صومالیہ میں بموں سے بھری گاڑیوں کے تین الگ الگ خودکش حملوں میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہیران کے گورنر علی جایتے عثمان نے کہا ہے کہ ہیران کے علاقائی انتظامی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے تین الگ الگ حملے کیے گئے۔عثمان نے بتایا کہ بم زدہ گاڑیوں کے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیرشابیل صوبے کے وزیر صحت اور ہیران کے نائب گورنر انچارج فنانس بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں ، عثمان نے کہا کہ دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔