صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے ضبط شدہ 96 لاکھ ڈالرز واپس کر دیے

   

موغادیشو۔ چار سال پہلے صومالیہ کی انٹیلی جینس ایجنسی نے موگا دیشو میں متحدہ عرب امارات کے طیارے میں موجود 96 لاکھ ڈالر ضبط کرلیے تھے ، جنہیں اب صومالیہ کی حکومت نے واپس کردیا ہے۔ وی اے او کی صومالی سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے صومالیہ کے نائب وزیراطلاعات عبدالرحمان یوسف الادالا نے بتایا کہ یہ رقم متحدہ عرب امارت کو روانہ کر دی گئی ہے۔ صومالیہ کے اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی صورت نکلی ہے۔ کچھ معتبرسرکاری ذرائع کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم محمد حسین روبلے اپنیایک وفد کے ہمراہ چہارشنبہ کوذاتی طور پر یہ رقم متحدہ عرب امارات کو واپس کرنے گئے تھے۔ رقم کی واپسی سے تین دن قبل صومالیہ کے قانون سازوں نے نئے صدرکومنتخب کیا تھا۔ نئے صدر حسّان شیخ محمد نے ابھی اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔