نیویارک : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے صومالیہ کے لیے ہنگامی امدادی پیکیج میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ صومالیہ میں گزشتہ ویک اینڈ پر صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔ صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام نئی حکومت قائم نہ ہونے کی صورت میں سترہ مئی کو خود بہ خود ختم ہو جانا تھا، تاہم صومالیہ کی جانب سے اس پیکیج میں توسیع کی درخواست کو آئی ایم آیف نے گزشتہ ہفتے قبول کیا تھا۔ آئی ایم ایف کے اس فیصلے کا مقصد نو منتخب صدر حسن محمود کی حکومت کو مالیاتی اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے وقت دینا ہے۔