جمعہ کے روز چھ ریاستوں میں پیش آنے والے سات سیٹوں پر ضمنی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے جس میں بی جے پی اور اپوزیشن کے انڈیا اتحاد میں کانٹے کامقابلہ ہوا ہے‘
بھگوا پارٹی نے جہاں تین سیٹوں پرجیت حاصل کی ہے وہیں کانگریس‘ جے ایم ایم اورٹی ایم سی نے بالترتیب ایک ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے وہیں سماج وادی پارٹی ایک سیٹ پر جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔
بی جے پی نے اتراکھنڈ کے باگیشوار اسمبلی سیٹ او رتریپورہ کے دھن پور اسمبلی حلقہ کو برقرار رکھا اور شما ل مشرقی ریاست میں سی پی ائی(ایم)سے باکسان نگر اسمبلی حلقہ سیٹ چھین لی‘ جہاں پر انڈیااتحادی پارٹیوں نے ہاتھ ملایاتھا۔
مگر مغربی بنگال کے دھو پگوری اسمبلی سیٹ پر ترنمول کانگریس کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئی۔ اس سال کے آخر میں پانچ ریاستوں میں اوراگلے سال 2024میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے اور اپوزیشن کے اتحاد انڈیاکے لئے
مذکورہ ضمنی انتخابات کے نتائج ایک بڑا امتحان ثابت ہوسکتے ہیں