طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی ،مقامی لوگوں کا اسکول پر حملہ

   

کولکاتا : مغربی بنگال کے جنوبی 24پرگنہ کے نریندر پور تھانہ کے علاقہ میں واقعہ ایک اسکول میں 8ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ٹیچر کے ذریعہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔یہ واقعہ سامنے آنے کے بعدہفتہ کو جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور تھانہ علاقے کے ایک اسکول میں دھماکے خیز کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اسکول میں گھس کر اساتذہ کی زبردست پٹائی کی بھی گئی ہے ۔ مبینہ طور پر اساتذہ کے موبائل فون توڑے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد نریندر پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔متاثرہ اساتذہ نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ ہیڈ ماسٹر کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔ تاہم ہیڈ ماسٹر نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ پولیس اسکول کے اندر پھنسے متاثرہ اساتذہ کو بچانے کیلئے گئی۔ان میں ایک ٹیچر کو مارنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔