بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے رون تھانہ علاقے کے جواہر نوودے ودیالیہ برکھڑی میں طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ایک کنٹریکٹ ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ملزم ونود کمار سونی مدھیہ پردیش کے پنہ ضلع کے لوہار گاؤں کا رہائشی ہے ۔ وہ نوودے ودیالیہ میں کمپیوٹر سائنس کا کنٹریکٹ ٹیچرتھا۔ ملزم گزشتہ چار مہینوں سے طالبات کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلا کر فحش حرکتیں کر رہا تھا۔ اب تک سات طالبات نے اس کے خلاف استحصال کی شکایت درج کرائی ہے ۔