طاہر حسین کی عمر قید کیخلاف اپیل پر دہلی پولیس کو نوٹس

   

نئی دہلی، 2 ستمبر (ایجنسیز): دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو افسر انکت شرما کے قتل کے معاملے میں سابق عام آدمی پارٹی کونسلر طاہر حسین کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیل پر دہلی پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس وکاس مہاجن پر مشتمل بنچ نے چہارشنبہ کو طاہر حسین کی اپیل کی سماعت کی اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے یہ بھی طے کیا کہ طاہر حسین کی اپیل پر اسی معاملے میں سزا پانے والے دیگر دو افراد کی اپیلوں کے ساتھ سماعت کی جائے گی۔سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رجت نائر عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ مقدمات 2 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہیں اور ملزمین کے کردار کا الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔
بنچ کے مطابق اپیلوں کی مشترکہ سماعت سے عدالتی وقت بھی بچایا جاسکتا ہے۔