طلاق کا جشن ،عروسی لباس نذر آتش

   

لندن: دنیا بھر میں طلاق یافتہ خواتین شدید صدمے کا دوچار ہوتی ہیں لیکن برطانوی خاتون نے اپنی طلاق پر جشن کچھ مختلف انداز میں منایا۔انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 38سالہ نکولا وائٹ نامی خاتون نے جب اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیاتو اس خوشی میں اپنے عروسی جوڑے کو آگ لگا دی۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی رہائشی پرائیویٹ اسسٹنٹ نکولا وائٹ نے اپنے شادی کے جوڑے کو نذر آتش کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔نکولا وائٹ کی شادی سال 2005ء میں ہوئی تھی۔