تلنگانہ میں آئندہ مزید تین دن بارش کا امکان ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ
حیدرآباد۔11ڈسمبر۔(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآبا د میں طوفان منڈوس کے اثرات کے سبب دن بھر متعدد مرتبہ اور شام کے بعد ہلکی سے تیز ریکارڈ کی گئی اور گذشتہ شب کے دوران بھی کئی مقامات پر مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔طوفان منڈوس کے ٹاملناڈو سرحد سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑنے کے باوجود طوفان کے اثرات تلنگانہ اضلاع پر دیکھے جا رہے ہیں۔صبح سے ہی ہلکی بارش کے سبب موسم میں نمایاں تبدیلی آئی جبکہ دوپہر کے بعد بھی کچھ دیر دھوپ کے بعد اچانک مطلع ابرآلود ہوگیا اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش شروع ہوگئی جو شام تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ نہیں کیادیکھا جائے گا لیکن برسات رکنے کے بعد سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ہفتہ کی رات دیر گئے بھی کئی مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کے سبب موسم میں تبدیلی ریکارڈ کی گئی اور صبح کی اولین ساعتوں تک ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین یوم کے دوران دونوں شہروں میں درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی جس کی وجہ سے شہری علاقو ںمیں بھی سردی کی لہر کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ آئندہ تین تا چار یوم جاری رہے گا۔ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان منڈوس کے بعد بھی شہر کے علاوہ رنگاریڈی ‘ سنگاریڈی ‘ میڑچل ۔ملکاجگری اور یدادری و علاوہ نلگنڈہ میں سردی کی لہر ریکارڈ کی جائے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ شہریوں کو بارش رکنے کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ سے خود کو محفوظ رکھنے اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ سرد موسم اور مسلسل بارش کے بعد چلنے والی تیز ہوائیں صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ تین دن ہلکی و موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ نے کل کئی علاقوں میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی جبکہ آئندہ تین دن موسم سرد رہے گا اور ہلکی و اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ م
طوفان منڈوس ‘ اے پی میں متاثرین کی مالی امداد کا حکم
حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حکومت اے پی نے طوفان منڈوس کے متاثرین کی مالی امداد کے احکام جاری کردئے ۔ فی متاثرہ خاندان 2000 روپئے امداد کا اعلان کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ باز آبادکاری مراکز سے گھروں کو واپس ہوتے خاندانوں کو یہ امداد دی جائیگی ۔ نیلور ‘ چتور ‘ انامایا اور وائی ایس آر اضلاع میں امداد تقسیم کی جائے گی ۔