لندن: رومیسا گیلگی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی طویل قامت خاتون نامزد کیا ہے ، اُس نے اب مزید تین نئے ریکارڈز قائم کردیئے ہیں۔ ترک خاتون کے نام اب پانچ ورلڈ ریکارڈز درج ہیں۔ فروری 2022 ء میں تصدیق کے بعد اب مزید خصوصیات نے ترک خاتون کو ممتاز بنادیا ہے ۔ یکم جنوری 1997 ء کی پیدائش والی رومیسا کی انگلی کسی بھی حیات فرد (خاتون) میں سب سے طویل 11.2 سینٹی میٹر (4.4 انچ) ہے۔ رومیسا کا دایاں ہاتھ بھی کسی حیات خاتون میں سب سے لامبا ہے، دایاں ہاتھ 24.93 سینٹی میٹر اور بایاں ہاتھ 24.26 سینٹی میٹر ہے۔ رومیسا کی پیٹھ بھی کسی حیات خاتون میں سب سے طویل ہے۔ اس کی پیمائش 59.9 سینٹی میٹر ہے۔