طیارہ حادثہ متاثرین کے دعووں کے تصفیہ میں تیزی پیدا کی جائیگی:ایل آئی سی

   

ممبئی، 3 جون (یو این آئی) احمد آباد میں کل ایئر انڈیا کے اے آئی 171 طیارہ کے حادثہ کے متاثرین کو مہلت دینے کا اعلان کرتے ہوئے ، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے جمعہ کے روز کہا کہ ایل آئی سی متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے پابند عہد ہے اور مالی امداد فراہم کرنے کیلئے ان کے دعووں کے تصفیے میں تیزی لائی جائے گی۔ ایل آئی سی نے یہاں جاری بیان میں طیارہ حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اس نے بیمہ پالیسی کے دعویداروں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے مہلت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بیمہ پالیسی کے دعوی کنندگان کی مشکلات کو کم کرنے کے واسطے ، موت کے سرٹیفکیٹ کی جگہ، ہوائی جہاز کے حادثے کی وجہ سے پالیسی ہولڈر کی موت کے سرکاری ریکارڈ میں درج کوئی ثبوت یا مرکزی، ریاستی حکومت و ایئر لائن حکام کی طرف سے ادا کیے جانے والے معاوضے کو موت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

وجے روپانی کی موت افسوسناک:گہلوت
جے پور، 13 جون (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گجرات کے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی موت بہت بہت افسوسناک ہے ۔ اشوک گہلوت نے کہاکہ وجے روپانی شائستہ طبیعت کے آدمی تھے ۔ جب میں گجرات کانگریس کا انچارج تھا، وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے ۔ انہوں نے بھگوان سے وجے روپانی کی روح کو سکون اور لواحقین کو ہمت دینے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اب تک راجستھان کے 12 باشندوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔
اس غیر متوقع حادثے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ان کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ وہ مہلوکین کی روح کو سکون عطا فرمائے اور مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کو ہمت دے ۔

ایل آئی سی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی کہ پالیسی ہولڈر تک رسائی حاصل کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے دعوے فوری طور پر حل کیے جائیں اور مزید مدد کیلئے ، پالیسی ہولڈر کے لواحقین قریبی برانچ/محکمہ/کسٹمر ایریا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کال سینٹر 02268276827 پر بھی کال کی جاسکتی ہے ۔

ریلائنس پریوار کا طیارہ حادثہ پر گہری تعزیت کا اظہار
ممبئی، 13 جون (یو این آئی) ریلائنس فیملی نے گجرات سے لندن جانے والے طیارہ حادثہ میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی پیغام میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیرمین اور مکیش ڈی امبانی نے کہا کہ نیتا اور میں ریلائنس کے پورے خاندان کے ساتھ احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے گہرے دکھ اور غم میں مبتلا ہیں۔ ہم اس المناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ اپنی مخلصانہ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں، ریلائنس جاری امدادی کوششوں کے لیے اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خدا انھیں سکون دے ۔

طیارہ حادثہ پر توہین آمیز پوسٹ:کیرالا حکومت کا اہلکار معطل
ترواننتا پورم، 13 جون (یو این آئی) ریاستی حکومت نے احمد آباد طیارہ حادثے کا شکار ہونے والی کیرالا کے پٹھانمتھیٹا کی ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر ایک اہلکار کو معطل کر دیا ہے ۔ کیرالا کے وزیر ریونیو کے راجن نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ویلاری کنڈو تعلقہ کے سب تحصیلدار اے پاویتھرن کو ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والی رنجتا جی نائر پر تنقید کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اہلکار نے ایک قابل نفرت فعل کیا ہے ۔ فیس بک پوسٹ میرے نوٹس میں آنے کے بعد اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔غور طلب ہے کہ کیرالا سے تعلق رکھنے والی 38 سالا نرس رنجتا جی نائر جمعرات کو احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے ایک تھیں۔ دریں اثناء کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج متاثرہ رنجتا جی نائر کے اہل خانہ کو تسلی دینے پلاد روانہ ہوئیں۔