ظفر جاوید دوسری مرتبہ نظام کلب کے صدر منتخب

   

اجئے ریڈی جوائنٹ سکریٹری ‘رکن عاملہ میں میر عثمان علی خاں شامل
حیدرآباد ۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز ) حیدرآباد کے نامور اور تاریخی نظام کلب کے انتخابات میں کانگریس قائد اور سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری ظفر جاوید نے مسلسل دوسری میعاد کیلئے بھاری اکثریت سے بحیثیت صدر کامیابی حاصل کی ہے۔ نواب میر محبوب علی خاں کے دور حکومت میں نظام کلب کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ کلب کے صدر اور دیگر عہدوں کیلئے اتوار کو رائے دہی ہوئی۔ صدر کے عہدہ کے لئے ظفر جاوید کو 1103 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے مقابلہ میں شریمتی ڈی کرونا کو 1003 ووٹ حاصل ہوئے۔ ظفر جاوید کو مسلسل دوسری مرتبہ صدارت کے لئے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر کے آر اجئے ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔ انہیں 1134 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ڈی سرینواس کو 929 ووٹ ملے۔ مینجنگ کمیٹی کے ارکان میں ایم سریندر سنگھ ، آر راجیشور ریڈی ، میر عثمان علی خاں کا انتخاب عمل میں آیا۔ 1