عادل آباد میں قومی شاہراہ پر کہر گاڑی رانوں کو مشکل

   

حیدرآباد۔20 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد میں کہر دیکھی جارہی ہے ۔قومی شاہراہ پر کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔جنگلاتی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے تاہم اس کہر کی وجہ سے جنگلاتی علاقوں سے گذرنے والی شاہراہوں پر گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ ایجنسی علاقوں اور کوال سینکچوری میں بھی کہر دیکھی جارہی ہے ۔ کہر کی گھنی چادر سے صبح کام کیلئے جانے والوں بالخصوص چہل قدمی کرنے والوں کو پریشانی ہورہی ہے ۔ گذشتہ کے مقابلہ اس مرتبہ عادل آباد میں تاخیر سے یہ کہر دیکھی جارہی ہے ۔ضلع میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے ۔