حیدرآباد 12 جولائی ( پریس نوٹ ) جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی نے کہا کہ کل ہفتہ 13 جولائی کو حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کی جائیگی اور پولیو خوراک پلایا جائیگا ۔ ایسے عازمین حج جن کے کور نمبر 3001 سے 5000 تک ہوں ٹیکہ اندازی سے استفادہ کرسکیں گے ۔ ٹیکہ اندازی صبح 10 بجے سے 3 بجے سے پہر تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے عازمین حج سے گذارش کی کہ وہ ٹیکہ اندازی کے دوران صبر و تحمل کے ساتھ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ ضعیف العمر عازمین حج کا خاص خیال رکھیں۔ 70 سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کیلئے مخصوص ٹیکے دئے جائیں گے ۔ حیدرآباد ‘ سکندرآباد ‘ میڑچل و رنگا ریڈی اضلاع کے عازمین ہی استفادہ کرسکتے ہیں۔