عاشق نے گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کردیئے

   


آفتاب ہر رات 2 بجے شردھا کے ٹکڑے جنگل میں پھینکتا تھا
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 6 ماہ پرانے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشاف بوائے فرینڈ آفتاب امین پونا والا نے اپنی ساتھی اور گرل فرینڈ شردھا کو قتل کر کے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کر کے 18 دن تک دہلی کے مختلف علاقوں میں رکھا۔ خبر منظر عام پر آئی تو لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔پولیس نے ہفتہ کو ملزم آفتاب کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے رابطے میں آئے تھے۔ایک سال قبل شردھا آفتاب کے ساتھ رہنے کیلئے ممبئی سے دہلی شفٹ ہوئی تھی۔ آفتاب امین پونا والا نے 18 مئی کو جھگڑے کے بعد اپنی لیو اِن پارٹنر شردھا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ساتھی کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں رکھنے کیلئے ایک فریج خریدا۔ اگلے 18 دنوں میں اس نے جسم کے ٹکڑوں کو دہلی کے آس پاس کے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔پولیس کے مطابق آفتاب نے لاش کے ٹکڑے کرنے کیلئے آری کا استعمال کیا۔ اس نے پہلے ہاتھ کے تین ٹکڑے کئے۔ اس کے بعد ٹانگ کے بھی تین ٹکڑے کر دیے گئے۔ اس کے بعد وہ ہر روز انہیں ایک تھیلے میں ڈال کر پھینکنے کیلئے لے جاتا۔26 سالہ شردھا ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سنٹر میں کام کرتی تھی جہاں اُس کی ملاقات پونا والا سے ہوئی اور دونوں کے درمیان دوستی بڑھتی چلی گئی۔ اس کے بعد دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ جب شردھا کے گھر والوں نے ان کا رشتہ منظور نہیں کیا تو یہ دونوں بھاگ کر دہلی آگئے تھے ۔
ممبئی چھوڑنے کے بعد اس جوڑے نے دہلی میں پناہ لی۔ یہ جوڑا مہرولی میں ایک فلیٹ میں رہنے لگا۔اس کے بعد شردھا اپنے گھر والوں کی فون کالز کو نظر انداز کرنے لگی۔ 18 مئی کے بعد شردھا نے گھر والوں کا فون اٹھانا بند کردیا۔ اس سے پریشان اور باپ وکاس مدن بیٹی کی حالت جاننے کیلئے 8 نومبر کو دہلی پہنچے۔ اور اپنی بیٹی سے ملنا چاہتے تھے۔ جب وہ فلیٹ پر پہنچا تو اس میں تالا لٹکا ہوا دیکھ کر اسے مایوسی ہوئی۔ اس کے بعد مہرولی پولیس سے رابطہ کیا گیا اور اغوا کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی گئی۔پولیس نیآفتاب پونا والا کو والد کی شکایت کی بنیاد پر ہفتہ کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران اس نوجوان نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی کیونکہ شردھا اس پر شادی کیلئے دباو? ڈال رہی تھی۔اس لیے تنگ آکر اسے قتل کر دیا۔ اب پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے شردھا کی لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔