نیویارک ۔ عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی، رقم زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے دی گئی ہے، ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی،عالمی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی۔