عالمی تجارتی منڈی میں برآمدات کی بنیاد پر اہم ممالک کی معیشت

   

امریکہ سے سالانہ 3.5 ٹریلین کی برآمدات، 10 سرکردہ ممالک میں ہندوستان بھی شامل
حیدرآباد۔3 ۔ستمبر (سیاست نیوز) کسی بھی ملک کی معیشت کے استحکام میں برآمدات کا اہم رول ہوتا ہے۔ برآمدات کے ذریعہ معیشت کو مستحکم کرنے میں امریکہ اور چین کو دنیا بھر میں سبقت حاصل ہے۔ دونوں ممالک سے سالانہ برآمدات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران اضافہ درج کیا گیا ہے۔ امریکہ یوں تو مستحکم معیشت کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن امریکہ سے مختلف ممالک کو برآمدات 2.54 تا 3.57 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ چین 2.43 تا 2.60 ٹریلین ڈالر برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ برآمدات کے شعبہ میں جرمنی ، برطانیہ ، جاپان اور ہندوستان بھی سرکردہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ دنیا کے 10 ایسے ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو برآمدات کے شعبہ میں دیگر ممالک پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ جرمنی سے 1.14 تا 1.50 ٹریلین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ برطانیہ سے برآمدات 8.15 تا 9.30 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ہندوستان سے برآمدات 702 تا 753 بلین ڈالر درج کی گئیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکٹ میں ممالک کی حصہ داری کے اعتبار سے برآمدات میں اضافہ اور کمی درج کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی تجارتی منڈی میں بڑھتی مینوفیکچرنگ معیشت کے معاملہ میں ایسے ممالک کو سبقت حاصل ہوئی ہے جو عام طور پر دیگر شعبہ جات میں بھی ترقی کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران اندرون ملک پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ہندوستان میں تیار کی جانے والی الیکٹرانک اور دیگر اشیاء کی دیگر ممالک میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان میں تیار کردہ موبائیل فونس اور دیگر الیکٹرانک آلات کی امریکہ اور چین جیسے ممالک میں بھی مقبولیت دیکھی گئی ہے۔ 1/k/m/b