عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2 ڈالر فی بیرل مہنگا

   

نیویارک۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر، 70 سینٹ کا ہو گئی۔ دوسری طرف برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 112 ڈالر، 68 سینٹ ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی، پلاٹینم اور پلاڈئیم سستاہو گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار، 845 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ، چاندی کی فی اونس قیمت 14 سینٹ کی کمی سے 21 ڈالر، 76 سینٹ ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 948 ڈالر اور پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 39 ڈالرکی کمی سے ایک ہزار، 939 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ادھر انڈو نیشیا نے پام آئل کی برآمد پر پابندی ختم کر دی جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔