نینی تال / چمپاوت: مصر میں منعقد ہونے والے عالمی کراٹے مقابلے میں حصہ لینے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل چمپاوت کے تین کھلاڑیوں کے ضلع مجسٹریٹ نریندر سنگھ بھنڈاری نے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔واضح رہے کہ 10 جون سے 12 جون تک مصر میں عالمی کراٹے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ چمپاوت ضلع کے تین کھلاڑی دیپک سنگھ، ساکشی بشت اور جتن جوشی کو اس مقابلے میں حصہ لینے والی ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ بھنڈاری نے تینوں کھلاڑیوں سے ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم میں ملاقات کی اور روانگی سے قبل تینوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آپ سب نے لگن اور محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔