عبدالحمید انچار ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی ‘ شاہنواز قاسم کو اردو اکیڈیمی اور اسٹیڈی سرکل کی زائد ذمہ داری

   

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) حکومت نے اقلیتی بہبود کے تین اداروں میں انچارج عہدیداروں کا تقرر کیا ہے ۔ بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس) سکریٹری اقامتی اسکول سوسائٹی کو ڈائرکٹر مینارٹیز اسٹیڈی سرکل ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی اور ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود پی مہیش دت ایکانے جی او آر ٹی 113 جاری کرکے نئے انچارج عہدیدار مقرر کئے ہیں ۔ عبدالحمید سی ای او وقف بورڈ کو ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی مقرر کیا ہے ۔ شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی اور ڈائرکٹر تلنگانہ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی شفیع اللہ نے ان اداروں میں خدمات جاری رکھنے سے معذوری ظاہر کی تھی ۔ محکمہ اقلیتی بہبود میں عہدیداروں کی کمی کے باعث موجود عہدیداروں کو انچارج مقرر کیا جارہا ہے ۔