حیدرآباد5مئی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کارکنوں نے آرٹس کالج کے روبرو وائس چانسلر کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ یونیورسٹی نے راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ماحول کشیدہ ہے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے الزام عائد کیا کہ وائس چانسلر حکومت کے اشارہ پر کام کر رہے ہیں ۔ طلبہ کے مفادات کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وائس چانسلر اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کے درمیان علامتی پتلہ جلایا گیا ۔ پولیس نے احتجاجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اسی دوران ٹی آر ایس کی طلبہ تنظیم کی جانب سے تلنگانہ میڈیکل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے صدرنشین سرینواس کی سالگرہ تقریب منائی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں ٹی آر ایس کے حامی طلبہ نے کیک کاٹا اور جشن منایا ۔ر