ڈیلاس : کبھی کبھار زبان لڑکھڑانے سے انسان ایسی غلطی کر جاتا ہے جو اس کیلئے شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔کچھ ایسا ہی عراق پر حملے کی اجازت دینے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ بھی ہوا جن کے منہ سے غیر ارادی طور پر نکل گیا کہ عراق پر حملہ ’غیر منصفانہ اور ظالمانہ‘ تھا۔میڈیا کے مطابق چہارشنبہ کو امریکی ریاست ڈیلاس میں تقریر کے دوران سابق صدر کی زبان لڑکھڑانے سے امریکی لطف اندوز ہوئے، لیکن اس سے عراقیوں کا غصہ بڑھے گا۔ وہ یوکرین پر روس کے حملہ پر بات کر رہے تھے۔امریکہ نے 2003 میں عراق پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت گرا دی تھی ۔