عرس کی روایت مذہبی رسومات کا پروگرام جاری

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے سالانہ عرس کی روایتی مذہبی رسومات کا پروگرام جاری کیا گیا ہے ۔ اجمیر درگاہ کے روحانی سربراہ سجادہ نشین،درگاہ دیوان زین العابدین کے سکریٹری ایس اے چشتی نے پروگرام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاند دکھائی دینے پر دو یا تین فروری سے شروع ہونے والی رسومات کی صدارت خواجہ صاحب کے وارث زین العابدین کریں گے اور اس کے بعد ہی عرس کا روایتی آغاز ہوگا۔چاند دکھائی دینے پردرگاہ محفل خانے میں عرس کی پہلی محفل ہوگی جو ایک اہم رسم ہے ۔محفل کے دوران نیم شب غسل کی اہم رسم ہوگی جس میں مزار شریف کو کیوڑا اور گلاب جل سے غسل دے کر چندن پیش کیا جائے گا۔ یہ مذہبی رسم رجب کے آغازتک بدستور جاری رہے گی۔