عمران پرتاپ گڑھی نے راہول گاندھی کے استقبال کا جائزہ لیا

   

صدر تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کے ساتھ مکتھل کا دورہ کیا
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر خیر مقدم کرنے کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ صدر نشین اے آئی سی سی اقلیت ڈپارٹمنٹ و رکن راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کے ساتھ محبوب نگر کے اسمبلی حلقہ مکتھل پہونچکر تیاریوں کا معائنہ کیا ۔ عمران پرتاپ گڑھی نے تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد میں راہول گاندھی کا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ سے بڑے پیمانے پر خیر مقدم اور پدیاترا میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو حصہ بنانے ضروری اقدامات کرنے کا شیخ عبداللہ سہیل کو مشورہ دیا ۔ ضلع محبوب نگر میں کانگریس پارٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کٹ آوٹس اور بیانرس لگائے گئے ہیں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تاملناڈو ، کیرالا ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں کامیاب رہی ہے ۔ اتوار کو تلنگانہ میں داخل ہورہی ہے ۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی خوفزدہ ہے اور ساتھ ہی تلنگانہ میں راہول گاندھی داخل ہونے سے قبل ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر کی تنقید اس کا ثبوت ہے ۔ راہول گاندھی کی پدیاترا سے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی مستحکم ہوگی ۔ راہول گاندھی فرقہ پرستوں اور مفاد پرستوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے پدیاترا کررہے ہیں۔ اس یاترا سے سماج کے تمام افراد بلا مذہب و ملت جوڑ رہے ہیں ۔ راہول گاندھی لنچ وقفہ کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی سن رہے ہیں ۔ ن