عوامی نمائندوں کے مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ نے طلب کی

   

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) عوامی نمائندوں کے خلاف مقدمات کی یکسوئی کی پیشرفت کا ہائیکورٹ نے جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کے مقدمات کی تیز رفتار یکسوئی کی ہدایت دیتے ہوئے ہائیکورٹس کو پیشرفت کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ سابق ایم پی ہری رام جوگیا کی مفاد عامہ کی درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔ سابق ایم پی نے جگن موہن ریڈی کے خلاف سی بی آئی و ای ڈی مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کی درخواست کی ۔ اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عمران خان نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں عوامی نمائندوں پر 309 سے زائد مقدمات ہیں۔ انکی پیشرفت پر جوابی حلفنامہ داخل کرنے وقت مانگا۔ ہری رام جوگیا کے وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد یکسوئی کی ہدایت دی ۔ عدالت نے ہدایت دی کہ 31 مارچ تک رپورٹ پیش کی جائے تاہم سرکاری وکیل کی درخواست پر 4 ہفتہ کی مہلت دی گئی۔1