غازی پور: اترپردیش کے ضلع مئو کی صدر سیٹ سے سابق ایم ایل اے مختار انصاری و اس کے معاونین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہورہی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے بدھ کو مختار انصاری گروپ کے اہل رکن گنیش دت مشرا کی 14.2کروڑ روپئے کی ملکیت قرق کردیا۔غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ مختار انصاری گینگ کے رکن گنیش دت مشرا کی 14.20 کروڑ روپئے مالیت کی ملکیت پولیس انتظامیہ نے قرق کرلیا ہے ۔ صبح پولیس اور محکمہ ریونیو کے دستے نے شری رام کالونی اور چار دیگر مقامات پر موجود جائیدادوں کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا۔قرقی کی کاروائی کے دوران موقع پر خود بوترے کے علاوہ ایس ڈی ایم، سی او، کوتوال سمیت بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی۔