آزاد دنیامیں اسرائیل یا کسی اورملک کانام لئے بغیرانہوں نے اس کو وحشت ناک حالات قراردیا اورکہاکہ 10,000کے قریب شہریوں کا قتل عام کیاجاچکا ہے۔
نئی دہلی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے ”آزاددنیا“ کے لیڈران پر فلسطین میں ہزاروں کی ’نسل کشی‘کی مالی اعانت کاالزام لگایا اور بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری جنگ بندی نافذ کریں۔۔
آزاد دنیامیں اسرائیل یا کسی اورملک کانام لئے بغیرانہوں نے اس کو وحشت ناک حالات قراردیا اورکہاکہ 10,000کے قریب شہریوں کا قتل عام کیاجاچکا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ”یہ خوفناک اورشرمناک ہے جسکے لئے الفاظ نہیں ہے کہ تقریبا10,000شہریوں کاقتل عام کیاگیاہے‘ جن میں سے 5000کے قریب بچے ہیں‘ پورے خاندان کاخاتمہ کردیاگیاہے۔ اسپتالوں اور ایمبولنس کو بمباری کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایاجاریا ہے اور پھر بھی ’آزاد دنیا‘‘ کے نام نہاد لیڈران فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت حمایت کوجاری رکھے ہوئے ہیں“۔
کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہاکہ ”جنگ بندی ایک انتہائی کم قدم ہے جسے فوری طور پر بین الاقوامی برداری کے ذریعہ نافذ کیاجانا چاہئے ’ورنہ بین الاقوامی برداری کے پاس کوئی اخلاقی اختیار باقی نہیں رہے گا“۔
ہیلتھ اہلکاروں کے مطابق اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں اسرائیل کے جنگی جہازوں نے غزہ پٹی میں ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں کم ازکم 33 لوگ جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ایسے وقت میں یہ حملہ انجام پایاجب امریکہ کی جانب سے مایوس شہریوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے توقف کے باوجود اسرائیل نے کہاکہ وہ علاقے کے حماس حکمرانوں کو کچلنے کے لئے اپنی جارحیت کوجاری رکھے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلیکن کے علاقے میں موجودہ دورے کے دوران انسانی راحت کے لئے توقف کی تجویز کے بعد بھی اسرائیل اپنی جارحیت کو روکنے کے خیال کو مستردکرچکا ہے۔