: بڑے میاں تو بڑے میاں ، چھوٹے میاں سبحان اللہ :
پرجول کا بھائی سورج ریونا بھی گرفتار
بنگلورو : کرناٹک کے ہاسن میں کئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے اتوار کو جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) کے لیڈر پرجول ریونا کے بھائی اور پارٹی کے ایم ایل اے سورج ریونا کو پارٹی کے ایک مرد کارکن کے ساتھ مبینہ طور پر غیر فطری جنسی تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ۔پولیس نے کہاکہآرکل گڈ تعلقہ کے ایک نوجوان کی شکایت کے بعد حراست میں لیا گیا جے ڈی-ایس لیڈر کئی خواتین کے جنسی استحصال کے الزام پارٹی سے نکالے گئے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کا بھائی ہے ۔سورج ریونا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘سیاسی طور پر محرک’ قرار دیا ہے ۔یہ واقعہ 16 جون کو ہولین راسی پور تعلقہ کے گانیکاڈا گاؤں میں سورج ریونا کے فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے نے اسے ‘ہم جنس پرستانہ فعل’ کرنے پر مجبور کیا۔ ہولین راسی پور پولیس کے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متاثرہ نے بنگلورو میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر میں اپنی شکایت درج کرائی۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ہاسن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ، جس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 377، 342 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ سورج ریونا نے نوجوان کو اس واقعہ کے بارے میں بتانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔