غیر قانونی افغان مہاجرین کی ایران سےملک بدری کے عمل میں تیزی

   

تہران ۔ 22 ستمبر (ایجنسیز) غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف میزبان ممالک کا سخت کریک ڈاؤن، ایران سے ملک بدری کاعمل تیز کردیا گیا۔غیر قانونی افغان مہاجرین کا دنیا بھر میں پھیلاؤ میزبان ممالک کیلئے قومی سلامتی کا سنگین خطرہ بن چکا ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی نئی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایران سے 4 لاکھ 39 ہزار سے زائدغیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا گیا۔ملک بدر کئے جانے والوں میں 86 فیصد افغان قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم اورغیر رجسٹرڈ تھے، غیر قانونی افغان شہریوں کی بڑے پیمانے پر واپسی سے افغانستان میں رہائش، روزگار اور بنیادی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔اب تک سینکڑوں افغان نوجوان پْرخطرراستوں کے ذریعہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔