پیرس : فرانس میں میکرون حکومت کا ایک بڑا مالیاتی سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ ملک میں تین سال قبل مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے فنڈ سے متعلق اس بھاری بھرکم سکینڈل میں فنڈز کے غبن اور اقربا پروری کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔کہانی 2020 کے اواخر میں شروع ہوئی جب حکومت نے ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک استاد کی ہلاکت کے بعد “ماریان فنڈ” قائم کیا۔ اس فنڈ کا مقصد جمہوریہ فرانس کی اقدار کو پھیلانا تھا لیکن آج ایگزیکٹو برانچ کو عطیات میں سے 2.5 ملین یورو کے ان فنڈز کے استعمال کے طریقے سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔اپنے قیام کے تین سال بعد فنڈ دو تحقیقات کا مرکز بن گیا۔ ایک عدالتی اور دوسری پارلیمانی تحقیقات۔ فنڈز میں غبن کے شکوک ہیں اور فنڈز کے استعمال میں جانبداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔حکومتی ردوبدل کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں اس سکینڈل سے خاتون وزیر مارلین شیاپا کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ یہ وہی متنازعہ وزیر ہیں جنہوں نے فنڈ بنانے کا خیال پیش کیا تھا اور وہ صدر میکرون کے پہلے حامیوں میں سے ایک ہیں۔”ایجنسی فرانس پریس” کے مطابق مالین شیاپا نے کسی بھی غیر قانونی رویے سے انکار کیا۔