فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری

,

   

پیرس :8 نومبر ( یو این آئی ) فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چوتھا مرحلے میں داخل ہوگئی۔ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے جن میں ڈیڑھ لاکھ افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے اس موقع پر جلاو گھیراوبھی کیا ۔دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے پیر کو مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔فرانس میں حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف عوام کا احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے جہاں عوام نے احتجاج کے دوران لوٹ مار اور توڑ پھوڑ بھی کی ہے ۔